خیبرپختونخوااسمبلی میں ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلا ف مذمتی قرار داد جمع

جمعہ 17 اگست 2018 23:14

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) سابق سینئر وزیر و ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان نے خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میںہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلا ف مذمتی قرار داد جمع کرائی گئی ۔ مذمتی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ میں پچھلے چند سال سے مسلسل پیغمبر اسلام محمد مصطفیِٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخیوں کا ارتکاب ہو رہا ہے اور وہاں کی حکومت اس کی سرپرستی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وہاں پر اعلان ہوا ہے چند ماہ بعد ایک بار پھر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خاکوں پر مبنی مقابلہ منعقد ہوگا،نیدرلینڈز میں گستاخانہ خاکوں کامقابلہ ہمارے ایمان پر حملہ ہے۔گستاخانہ خاکوں کے خلاف صوبائی اسمبلی کے اراکین متفقہ مذمتی قرارداد کے ذریعے سے مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہہ ہالینڈکے ہائی کمشنر کو طلب کرکے صوبائی اسمبلی کے احساسات و جذبات سے آگاہ کیا جائے اوراپنے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کریں ۔اگر ہائی کمشنر کے طلب کیے جانے کے بعد بھی ہالینڈ حکومت اپنے سلوک پرنظر ثؑانی نہیں کرتی تو اس سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں اور اسلامی کانفرنس کی سطح پر اس کے خلاف لائحہ عمل مرتب کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اقدامات اٹھائیں جائیں ۔