بھارتی کے شہر کیرالا میں سعودیوں کو رہائش تک محدود رہنے کی ہدایت

ہفتہ 18 اگست 2018 11:38

بھارتی کے شہر کیرالا میں سعودیوں کو رہائش تک محدود رہنے کی ہدایت
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) ممبئی میں سعودی قونصل خانے نے کیرالا میں موجود سعودی شہریوں کو موسمی خرابی سے خبر دار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

قونصل خانے کا کہنا ہے کہ کیرالامیں سیلاب کا ماحول ہے، وہاں موجود سعودی شہری موسمی خطرات ختم ہونے تک اپنی رہائش تک محدود رہیں۔ قونصل خانے سے رابطہ کرکے اپنے کوائف کا اندراج کرالیں۔ قونصل خانہ نے رابطہ نمبر بھی جاری کردیا۔