جاپان کی سب سے بڑی دوربین مکمل

ہفتہ 18 اگست 2018 13:15

ٹوکیو ۔ 18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) کیوتو یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم نے مشرقی ایشیا یا جاپان میں تعمیر کردہ اب تک کی سب سے بڑی دوربین کی نقاب کشائی کی ہے۔کیوتو یونیورسٹی کے گریجویٹ سکول آف سائنس کے محققین نے گزشتہ روز میڈیا کو مذکورہ دوربین دکھائی۔ سیمے نامی یہ دوربین مغربی جاپان کے اوکایاما صوبے کی ایک پہاڑی چوٹی پر نصب کی گئی ہے۔

اس کا قطر 3.8 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم نے سیمے ٹیلی اسکوپ آزادانہ تحقیق کی توقع پر تعمیر کی ہے کیونکہ دنیا کی بڑی ٹیلی سکوپس یا دوربینیں عام طور پر کثیر ملکی منصوبوں کے تحت تعمیر کی جاتی ہیں۔ سائنسدان انہیں استعمال کرنے کی درخواست دیتے ہیں جس کے بعد وہ مختصر وقت کے لیے انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔کیوتو یونیورسٹی کے محققین نے دوربین کی تعمیراتی لاگت کم کرنے کے لیے خود اس کے پرزے تیار کیے ہیں۔

انہوں نے دوربین کے بنیادی پرزوں کے طور پر 18 آئینوں کی تیاری کے لیے روایتی شمشیر سازی کے فن کے لیے مشہور سیکی شہر میں ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا۔لاگت میں کمی کی دیگر کئی کوششوں کے ساتھ ٹیم نے دوربین کی تیاری تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے مکمل کی۔ یہ لاگت اسی جسامت کی دیگر دوربینوں کے مقابلے میں ایک تہائی ہے۔

متعلقہ عنوان :