امریکا میں گندم کے نرخوں میں اضافہ

ہفتہ 18 اگست 2018 14:32

نیویارک۔18 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) امریکا میں گندم کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ خشک سالی کے باعث جنس کی کم پیداوار کے باعث روسی کی جانب سے برآمد کم ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل گندم کے سودے 13.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 5.75 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے سودے 12 سینٹ کم ہوکر 8.85 ڈالر فی بشل طے پائے۔مکئی کے سودے 3 سینٹ کمی کے ساتھ 3.77 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

متعلقہ عنوان :