چین کے صدر ژی جن پنگ ستمبر میں شمالی کوریا کا دورہ کریں گے

ہفتہ 18 اگست 2018 16:48

شنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) چین کے صدر ژی جن پنگ ستمبر میں شمالی کوریا کا دورہ کریں گے۔ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی سترہویں سالگرہ کے موقع پر کوریائی رہنما کم جونگ ان کی دعوت پر ژی جن پنگ ستمبر میں پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

چینی صدر کا 2012ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اپنے اس دورے کے موقع پر چینی صدر شمالی کوریا کے حکام کے ساتھ جزیرہ نما کوریا کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گی۔

متعلقہ عنوان :