وائٹالٹی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، کینٹ نے ایسکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، ڈرومونڈ کی 80 رنز کی عمدہ اننگز، میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

ہفتہ 18 اگست 2018 17:09

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وائٹالٹی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کینٹ نے ایسکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے ہرا دیا، فاتح ٹیم نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 5 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈرومونڈ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

وائٹالٹی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ایسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 201 رنز بنائے، وہٹر 40 اور چوپڑا 37 رنز بنا کر نمایاں رہے، ڈینلی اور ہیگٹ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں کینٹ نے مطلوبہ ہدف ایک گیند قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، ڈرومونڈ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

متعلقہ عنوان :