ڈپٹی کمشنر قصور اور ڈی پی او کے زیر صدارت عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سلسلہ میں انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس
عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے، آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی ‘رانا محمد ارشد ‘منتظر مہدی
ہفتہ 18 اگست 2018 21:31
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر رانا محمد ارشد نے اس موقع پر کہا کہ عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ26تا28اگست 2018قصور میں منعقد ہو رہا ہے اور اسکے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے آج کا اجلاس بلایا گیا ہے ۔ انہوں نے واپڈا ‘بلدیہ ‘ہیلتھ ، اوقاف اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔
انہوں نے میونسپل کمیٹی قصور کے چیف آفیسر کو ہدایت کی کہ دربار کے ارد گرد کے علاقوں ‘سٹرکوں ‘دربار سے ملحقہ قبرستان اور دیگر جگہوں پر زائرین کی سہولت کیلئے لائٹس کا انتظام کیا جائے اور عرس مبارک کے موقع پر صفائی ستھرائی کے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ پارکنگ اسٹینڈڈ دوسہرا گرائونڈ میں قائم کیاگیا ہے ۔ عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہر وقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مد د سے مانیٹرنگ کی جائیگی ۔ ڈی پی او منتظر مہدی نے بتایا کہعرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے اور آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو بھی ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ عرس مبارک کے موقع پر زائرین کی بہت بڑی تعداد کی متوقع آمد کے پیش نظر دربار شریف کے داخلی اور خارجی راستوں کا تفصیلی جائزہ لیکر ایک فول پروف سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے اور محکمہ پولیس ‘قومی رضا کار اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ۔اس موقع پر امور مذہبیہ کمیٹی دربار حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کی جانب سے پیش کی گئیںتجاویز پر فوری احکامات جاری کئے گئے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.