پنجاب حکومت کی پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودوں کی تقسیم

اتوار 19 اگست 2018 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پنجاب کی حکومت پوٹھوہارکے علاقے میں شجرکاری کیلئے کاشتکاروں میں اعلیٰ معیار اورزیادہ پیداوار کے حامل 20 لاکھ زیتون کے پودے تقسیم کررہی ہے۔ پنجاب کے محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پانچ سالہ منصوبہ پر عمل پیراء ہے جس کامقصد اس علاقے میں زیتون کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چکوال، جہلم، اٹک، راولپنڈی، میانوالی اورخوشاب کے کاشتکاروں کو بلامعاوضہ زیتون کے پودے فراہم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت کسانوں کوٹیوب ویل لگانے کیلئے 70فیصد تک مالی امداد بھی دی جارہی ہے جبکہ 60فیصدامداد ڈرپ ایریگیشن نظام کی تنصیب کیلئے دی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ خواہشمندکاشتکار مفت پودے حاصل کرنے کیلئے 21 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :