انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک پر پھر زلزلہ

اتوار 19 اگست 2018 15:00

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک پر اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق اس نئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ تین تھی۔ صرف دو ہفتے قبل اس جزیرے پر آنے والیگزشتہ زلزلے کے نتیجے میں چار سو ساٹھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق اتوار کے روز یہ زلزلہ مشرقی لومبوک میں زمین میں صرف سات کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

اس زلزلے کے بعد مقامی افراد خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، جب کہ علاقے میں اب بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ اسی علاقے میں پانچ اگست کو چھ اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں مکانات، مساجد اور کاروباری عمارتیں منہدم ہو گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :