فیصل آباد، ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے چناب چوک میں واسا ملازم سے نقدی‘ مو بائل فون ‘ موٹر سائیکل چھین لی

اتوار 19 اگست 2018 17:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) ڈاکوئوں کے مسلح گروہ نے چناب چوک میں واسا ملازم سے نقدی‘ مو بائل فون ‘ موٹر سائیکل چھین لی اور اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے‘ واردات کے بعد ڈاکوئوں نے واسا ملازم کو ڈیوٹی روم میں بند کر دیا‘ بتایا گیا ہے کہ واسا کا ملازم محمد سلمان اپنی ڈیوٹی پر چناب چوک میں واسا ڈسپوزل سٹیشن پر موجود تھا کہ رات ایک بجے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر اسے یر غمال بنا لیا اور اس سے مو بائل فون‘ نقدی‘ موٹر سائیکل نمبری 3033ایف ڈی او چھین لی اور اسے ڈیوٹی روم میں بند کر دیا جاتے وقت ڈاکو اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر اس کی موٹر سائیکل لے گئے ‘ تا حال ڈاکو پکڑے نہ جا سکے ہیں