جامعہ مہران جامشورو کے طلبہ و طالبات کی طرف سے’’ بگ ایونٹ '18‘‘ کے عنوان کے تحت سماجی اورفلاح و بہبود کی سرگرمیاں اختتام پذیر

اتوار 19 اگست 2018 21:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) جامعہ مہران جامشورو کے طلبہ و طالبات کی طرف سے’’ بگ ایونٹ '18‘‘ کے عنوان کے تحت سماجی اورفلاح و بہبود کی سرگرمیاں سر انجام دینے کہ لئے منعقد دو روزہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی، جامعہ مہران کے 400 سے زائد بچے اور بچیوں نے جامشورو اور حیدرآباد میں سماجی فلاح و بہبود کے 12 مختلف سرگرمیاں انجام دے کر ایک مثال قائم کر دی، اختتامی تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کے دوسروں کے لئے جینے کی فلاسفی ایک یا دو دن کے لئے نہیں بلکہ پوری زندگی اسی جذبے اور سوچ کہ تحت جینے کو ہی زندگی کہتے ہیں۔

نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پوری زندگی اپنے معاشرے کے اسی طرح کام آئیں۔

(جاری ہے)

انہونے کہا کہ بچکانہ وارڈ لمس کی بہترین صفائی پر جامعہ مہران کے طالب علموں کو خراج پیش کرتا ہوں، اسی طرح نمرہ کینسر وارڈ کے مریضوں کے ساتھ، بے سہارہ و یتیم بچوں کے ساتھ گذاری ہوئی شام، گدو کی نفسیانی امراض کی ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ وقت گزارنا اور حیدرآباد میں نابینہ افراد کے ساتھ ہمارے طلبہ نے جو وقت گزارا وہ ان کی زندگی کا ایک عظیم وقت ہوگا جو انکو ہمیشہ یاد رہے گا، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے کہا کیاس طرح کے نصیب قسمت کے مارے لوگوں سے مل کر احساس ہوتا ہے کہ خدا نے ہمیں کتنا نوازہ ہے اب ہم پر فرض بنتا ہے کہ خدا کی ان نعمتوں کے شکریہ کے طور پر ہم عام طور پر پورے معاشرے اور خاص طور پر ایسے لاچار افراد کے کام آئیں تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہو جائیں، اختتامی تقریب میں حیدرآباد اور سیہون کے نجی اسکولوں سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات نے بہترین ٹیبلوز اور رومی کی شائری پر رقص کرکے خوب داد حاصل کیا، ایونٹ کے اختتام پر ایونٹ کے آرگنائزرس اساتذہ اور رضاکار طلبہ و طالبات کو اعزازی شیلڈس اور اسناد پیش کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :