ایران کا عراق سے پہلی خلیجی جنگ کا ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ

پیر 20 اگست 2018 17:27

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) ایرانی عہدیداران نے عراق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 1980ئ کی دہائی میں ایران کے ساتھ 8 سال تک جاری رہنے والی جنگ کا بھاری زرِ تلافی ادا کرے۔

(جاری ہے)

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق پہلی خلیجی جنگ کے زرِ تلافی سے متعلق تہران کی جانب سے یہ مطالبات عراقی وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد سامنے آ رہے ہیں جس میں حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ایران پر امریکی پابندیوں پر عملدرامد کرے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کی کمیٹی کے سربراہ حشمت پیشہ نے کہا کہ عراق پر لازم ہے کہ وہ ایران کو جنگ کا ہرجانہ ادا کری