ایشین گیمز مینز ہینڈبال ایونٹ، پاکستان کو کلاسیفکیشن میچ میں چائنیزتائپے کے ہاتھوں شکست، گرین شرٹس کا (کل) انڈونیشیا سے مقابلہ ہو گا

پیر 20 اگست 2018 20:27

ایشین گیمز مینز ہینڈبال ایونٹ، پاکستان کو کلاسیفکیشن میچ میں چائنیزتائپے ..
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز ہینڈ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چائنیزتائپے کے ہاتھوں کلاسیفکیشن میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس (آج) منگل کو انڈونیشیا سے مقابلہ ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں پیر کو کھیلے گئے کلاسیفکیشن رائونڈ میچ میں پاکستان اور چائنیزتائپے کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے تائپے کا ساتھ دیا اور اس نے گرین شرٹس کو 32 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرا کر کامیابی سمیٹی، گرین شرٹس دوسرے کلاسیفکیشن میچ میں میزبان انڈونیشیا کے مدمقابل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :