شہر میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی کارروائی
دس بڑی مویشی منڈیاں ہٹا دی گئیں، چھ افرادگرفتار
پیر 20 اگست 2018 23:00
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنرز نے اس سلسلے میں کمشنر کراچی کو مختلف مقامات سے ختم کی جانے والی مویشی منڈیوں کی تفصیل سے آگاہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات سے غیر قانونی منڈیاں ہٹادی ہیں اور کارروائی کرتے ہوئے مختلف افراد کے خلاف غیر قانونی منڈی قائم کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی ہے اور گرفتار کیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کورنگی نے بتایا ہے کہ انہوں نے ملیر ندی کے درمیان قیوم آباد اور ملیر ریلوے لائن کے نزدیک قائم ہونے والی مویشی منڈیوں کو ہٹا دیا گیا ہے، تین ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں، پانچ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے افراد میں ندیم ولد طالب حسین، ضیغم ولد ظفر، نوید ولد طالب حسین، رضوان احمد ولد ننھے اور شعیب ولد خطیب شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر غربی نے بتایا ہے کہ انہوں نے رئیس گوٹھ حب چوکی، پاک کالونی، سائٹ مومن آباد نشان حیدر چوک اورنگی سے منڈیاں ہٹائی ہیں، دو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہیں اور ایک شخص ذوالفقار عباسی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسطی نے بتایا ہے کہ انہوں نے نیو کراچی 11-D اور انچولی سے غیر قانونی منڈی ہٹائی ہیں اور 10 افراد کے خلاف دو ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے جو مفرور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شرقی نے بتایا کہ انہوں نے منور چورنگی سمیت دو مقامات سے دو غیر قانونی مویشی منڈیاں ہٹائی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.