عصمت چغتائی کے 107 ویں یوم پیدائش پر گوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ اردوادیبہ کو خراج عقیدت

منگل 21 اگست 2018 11:29

عصمت چغتائی کے 107 ویں یوم پیدائش پر گوگل کا ڈوڈل کے ذریعہ اردوادیبہ ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) اردو کی معروف مصنفہ عصمت چغتائی کو آج ان کے 107ویں یوم پیدائش پر گٴْوگل نے اپنے ڈوڈل پر بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عصمت چغتائی ترقی پسند مصنفوں، ادباء اورشعراء کی صف میں شامل رہیں، جس میں فیض احمد فیض،سجاد ظہیر اور سعادت حسن منٹو کھڑے تھے۔

(جاری ہے)

عصمت چغتائی نے اپنی تحریر کے ذریعہ سعادت حسن منٹو کی طرح معاشرے کی برائیوں اور خرابیوں کو اجاگر کیا اور دبے کچلے طبقوں کی آواز اٹھائی۔

اترپردیش کے شہر بدایوں میں 21اگست 1915 کو پیدا ہوئیںاور ممبئی میں 76 سال کی عمر میں 24 اکتوبر 1991 کو انتقال ہوا تھا۔عصمت چغتائی کو 1976 میں پدم بھوشن سے نوازا گیا،ان کی پرورش جودھپور میں ہوئی، جہاں ان کے والد مرزا قسیم بیگ سول ملازم تھے۔عصمت چغتائی نے راشدہ جہاں، واجدہ تبسم اور قرة العین حیدر کی طرح اپنی افسانہ نگاری، خاکہ نگاری اورناول نگاری سے تہلکہ مچا دیا۔ وہ لکھنؤ میں پروگریسو موومنٹ سے بھی وابستہ رہیں۔

متعلقہ عنوان :