عید الاضحی امت مسلمہ میں ایثار کے ذریعے حصول رضائے الٰہی کے جذبات اجاگر کرتی ہے، ایم ڈی پیف

منگل 21 اگست 2018 18:30

لاہور۔21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف)کے مینیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے کہا کہ عید الاضحی امت مسلمہ میں ایثار کے ذریعے حصول رضائے الٰہی کے جذبات اجاگر کرتی ہے، ہمیں چاہیے کہ اس بابرکت دن کو اپنے عزیزو اقارب اور ہمسایوںکیساتھ اپنے آس پاس موجود نادار لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں، پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ترجمان نے کہا کہ پیف انتظامیہ نے تما م پیف پارٹنر سکول مالکان ،اساتذہ ،طالب علموں اور آفس سٹاف کو عید الاضحی کے موقع پر خصوصی مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :