میر جام کمال کے قیادت میں بننے والی حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی پسماندگی دور کریگی، سینیٹر نصیب اللہ بازئی

بلوچستان اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے جام کمال اور ان کا ٹیم اپنی کارکردگی سے تمام مسائل حل کرینگے، بیان

منگل 21 اگست 2018 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) سینیٹر نصیب اللہ بازئی نے اپنے ایک بیان میں بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ میر جام کمال کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میر جام کمال کے قیادت میں بننے والی حکومت ترجیحی بنیادوں پر بلوچستان کی پسماندگی اور محرومی دور کرنے کیلئے ہمہ وقت کام کرینگے۔ بلوچستان اس وقت جن مسائل کا شکار ہے ان کے حل کیلئے جام کمال اور ان کا ٹیم اپنی کارکردگی سے تمام مسائل حل کرینگے۔

بلوچستان میں اس وقت تعلیم ،صحت ،روزگار امن وامان کے مسائل ہیں ان مسائل کا حل میر جام کمال جسے قیادت حل کرینگے۔ وفاقی حکومت کے اتحادی ہونے کے ناطے ان مسائل پر قابو پانا اور ان کا حل بے حدآسان ہوچکا ہیں۔ ماضی میں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دیا گیا ہیں ادر نہ ہی کسی نے ان مسائل کے حل کیلئے کوئی سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئی ہے اس لئے اس وقت بلوچستان کے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں روزگار نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوانان مایوسی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

ان تمام مسائل کا حل موجودہ حکومت کے قیادت میں حل ہونگے موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے کہ لوگوں کو روزگار دیا جائے اور وفاق سے مل کر ان مسائل پر خصوصی توجہ دیا جائے گا۔ میر جام کمال جسے قیادت اور بلوچستان کا نمائندہ ہونے کی ناطے مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :