نوجوانوں نے عیدالاضحی اپنے طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں

منگل 21 اگست 2018 20:50

اسلام آباد۔ 21 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) نوجوانوں نے عیدالاضحی اپنے طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لیں،قربانی کے بعد رات کو تکہ پارٹیوں کا اہتمام کریں گے اور قربانی کے گوشت کے خوب مزے اڑائیں گے۔نوجوانوں نے گھروں کے لان چھتوں پر اورپارکوں اور تفریحی مقاماے پر عید منانے کا خصوصی انداز اپنانے کا فیصلہ کیا ہے اور سیخ کباب کے مصالحہ جات،انگیٹھیوں اور کوئلے کا انتظام کر رکھا ہے۔

مویشی قربان کرنے کے بعد دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ باربی کیو کے مزے اڑائیں گے۔

(جاری ہے)

عیدالاضحی کے موقع پر بڑے شہروں میں باربی کیو پارٹیوں کے اہتمام کا رواج زور پکڑ گیا ہے گھروں میں عید کے موقع پر بار بی کیو پارٹیوں کے ساتھ ساتھ پارکوں میں رات بھر دوست احباب کی تکہ بوٹیوں اوربھنے گوشت سے تواضع کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ایک دوسرے کو ان پارٹیوں میں مدعو کیا جاتا ہے ۔گھروں کی چھتوں ،باغیچوں میں رات گئے تک قربانی کے گوشت سے باربی کیو تیار ہوتے رہے اور ہر سو فضائیں بھنے گوشت کی بھینی بھینی خوشبو سے معطر رہتی ہے۔تاہم انگیٹھیوں، سیخوں اور کوئلے ،سبز اور خشک مصالحہ جات کی مانگ اور دام بھی آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :