کششِ ثقل سے متعلق لہروں کا پتہ چلانے والا آئینہ مکمل

بدھ 22 اگست 2018 12:10

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) سائنسدانوں نے وسطی جاپان میں ایک پہاڑ کی گہرائی میں کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق اپنی تحقیق میں زبردست پیشرفت کی ہے۔ گِفٴْو پریفیکچر میں تحقیق کاروں نے ایک خصوصی آئینے کی رونمائی کا خیرمقدم کیا ہے جو کششِ ثقل کی لہر کا پتہ چلانے والا ایک کلیدی حصّہ بناتا ہے۔مکمل طور پر فعال ہو جانے کے بعد یہ نظام بلیک ہولز اور دیگر اشیاء کی حرکات کی وجہ سے اسپیس ٹائم یعنی خلائی وقت کے خم میں پیدا ہونے والی باریک لہروں کو شناخت کرے گا۔

(جاری ہے)

KAGRA کے نام سے معروف مذکورہ تنصیب تین کلومیٹر لمبے پائپوں پر مشتمل ہے جو انگریزی کے حرف ایل کی شکل میں جٴْڑے ہوئے ہیں۔یہ لیزر شعاؤں کے پائپوں سے گزرنے میں لگنے والے وقت کی پیمائش کرتا ہے۔ یہ نتائج خلاء میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کا انکشاف کرتے ہیں جو کششِ ثقل کی لہروں سے پیدا ہوتی ہیں۔یہ نظام نتیجتاً چار آئینے استعمال کرتا ہے۔ یونیورسٹی آف ٹوکیو نے جس جٴْزوِ ترکیبی کی رونمائی کی ہے وہ نیلم سے بنا ہوا ہے اور اٴْس کا قٴْطر 22 سینٹی میٹر اور موٹائی 15 سینٹی میٹر ہے۔سائنسدانوں نے آئینے کو تقریباً منفی 250 ڈگری سیلسیئس ٹھنڈا کر کے غلطیوں اور ابہام کو کم سے کم کرنے کیلئے دنیا کا پہلا طریقہ تیار کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :