آفتاب شیرپائو کا سابق افغان صدرحامدکرزئی کو ٹیلیفون

دونوں رہنمائوں کی ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد ،نیک تمنائوں کا اظہار

جمعہ 24 اگست 2018 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو کی عیدالاضحٰی کے موقع پر افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت ہوئی،حامد کرزئی اور آفتاب شیرپائو نے ایک دوسرے کو عید الاضحی کی مبارکباد دی اور اپنی نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پردونوں رہنمائوں کے مابین خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں نے خطہ کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شدید بد امنی کی وجہ سے حالات دن بدن خراب ہو رہے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ خطے میں امن کا قیام وقت کی ضرورت ہے اور دونوں ممالک کے حکمرانوں کو چاہیے کہ اس سلسلے میں اپنا موثر کردار اداکرے تاکہ خطے میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنایا جاسکے۔