روس آئندہ ماہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کریگا

چین اور منگولیا بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لینگے،وزیر دفاع سرگی شوئیگو

منگل 28 اگست 2018 16:53

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) روس آئندہ ماہ سرد جنگ کے زمانے کے بعد سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کرے گا جن میں تین لاکھ فوجی، ایک ہزار لڑاکا طیارے اور ہزاروں ٹینک اور گاڑیاں حصہ لیں گی۔روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو کے مطابق ہمسایہ ممالک چین اور منگولیا بھی ان فوجی مشقوں میں حصہ لیںگے۔

(جاری ہے)

مشقیں آئندہ ماہ کی 11 تاریخ سے شروع ہو کر 15 تاریخ تک جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ روس نے گذشتہ سال بھی فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا جس میں 12700 کے لگ بھگ فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا تھا تاہم نیٹو کا کہنا تھا کہ روس نے ان مشقوں بارے غلط اعدادو شمار فراہم کئے ہیں اور ان مشقوں میں حصہ لینے والے فوجیوں کی حقیقی تعداد ایک لاکھ کے قریب تھی۔