سپریم کور ٹ کا ایڈزکے پھیلائو سے متعلق کیس کی سماعت میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم

منگل 28 اگست 2018 17:15

سپریم کور ٹ کا ایڈزکے پھیلائو سے متعلق کیس کی سماعت میں جمع کرائی گئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں ایڈزکے پھیلائو سے متعلق کیس کی سماعت میں جمع کرائی گئی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے ملک میں ایڈزکے پھیلائو سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری وزارت صحت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی،جسٹس عمرعطابندیال نے سیکرٹری صحت کی رپورٹ پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ رپورٹ توصرف کاغذکاضیاع ہے، سیکرٹری صاحب،15 روزمیں رپورٹ بہترکرکے لائیں۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ایڈزکوئی موروثی بیماری نہیں ہے،اس سے بچائو کی آگاہی کیلئے میڈیاپرمہم چلنی چاہئے۔جس پر سپریم کورٹ نے سیکرٹری وزارت صحت کو15روز میں رپورٹ بہترکرکے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 روزکیلئے ملتوی کردی۔