نبی پاک ﷺ کی محبت ہمارا ایمان ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

منگل 28 اگست 2018 23:39

نبی پاک ﷺ کی محبت ہمارا ایمان ہے ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
سیالکوٹ۔28 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2018ء) نبی پاک ﷺ کی محبت ہمارا ایمان ہے ،پوری امت محمدی ﷺ ناموس رسالت مآب ﷺ کی پہرے دارہے ۔ ہر امتی حرمت رسول ﷺ کے نام پر قربان ہونا کٹ مرنا اپنے لئے سعادت دارین جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ہالینڈ کی سرزمین سے فتنہ دجال کے ظہور پر مذموم خاکوں کے مقابلہ کے انعقاد کے متعلق اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان یہ مسئلہ او آئی سی میں اوراقوام متحدہ میںمؤثر طریقہ سے اٹھائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حضرت آدم علیہ اسلام سے لے کر حضرت محمد ﷺ تک جملہ انبیاء اکرام کی عزت و حرمت مسلمان کا میراث ہے اور کسی بھی نبی کی شان میں مسلمان گستاخی برداشت نہیں کر سکتا جبکہ پیغمبر آخرزمان تو مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن اور قبرمیں وسیلہ نجات و شفاعت ہیں۔