جعلی ، غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت اور عطائیت میں ملوث افراد کیخلاف فوری آپریشن کی ہدایت

بدھ 29 اگست 2018 17:11

فیصل آباد۔29 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2018ء) حکومتی ہدایات کی روشنی میں فیصل آباد میں جعلی ، غیر معیاری ادویات کی خرید وفروخت اور عطائیت میں ملوث افراد کے خلاف فوری آپریشن کریک ڈائون کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ فیصل آباد ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ایک چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈی او ایچ ، ڈرگ انسپکٹر ز اور محکمہ صحت کے عملہ کے دیگر ارکان بھی شامل ہیں جو فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے ماریں گے اور انسانی جانیں بچانے والی ادویات کی تیاری اور خرید و فروخت کی آڑ میں جعلی ، غیر معیاری ، زائد المیعاد ، فزیشن سیمپلز سمیت اسی نوعیت کی ادویات کے دھندامیں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کاروائی کو یقینی بنایاجائیگا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ یہ ٹیم عطائیوں اور ڈاکٹر کانام استعمال کرکے شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے نیم حکیموں کے خلاف بھی کاروائی یقینی بنائے گی تاکہ غیر قانونی دھند اکرنے والوں سے شہریوں کو نجات دلائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :