ٹنڈوالہ یار، جماعت اہلسنت کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی

جمعہ 31 اگست 2018 20:17

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2018ء) جماعت اہلسنت پاکستان ٹنڈوالہ یار کی جانب سے حضور اکرم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی جسارت کرنے والے ہالینڈ کے ملعون شخص گیرٹ وولٹرز اور اسکے ساتھیوں کے خلاف ایک بھرپور احتجاجی ریلی کچا پھاٹک ، نظام مصطفی روڈ سے نکالی گئی ریلی میں پلے کارڈ ، بینرز ، پمفلیٹ اٹھائے رکھے تھے جس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف نعرے درج تھے نکلنے والی احتجاجی ریلی ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے پھچی جہاں ریلی کے شرکا نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مفتی شیر محمد قادری ، علامہ ضیاالحق ،احمد علی سعید ی ، ڈاکٹر سید انور علی نیازی ، ڈاکٹر سید اسلام الدین بخاری ودیگر نے کہا کہ عوام اہلسنت نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اگر دنیا میں امن چاہتے ہیں تو ایسے گساخانہ خاکوں کی اشاعت کو روکا جائے ورنہ تمام مسلمان اپنے نبیﷺ کی حرمت کیلئے سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے جو اپنی جانوں کا نظرانہ دے بھی سکتے ہیں اور جب تک ان گستاخانہ خاکوں کے مواد کو ضائع نہیں کردیا جاتا اور آئندہ ایسے عمل کو نہ دہرانے کایقین نہیں دلایا جاتا اس وقت تک مسلمان امن سے نہیں بیٹھ سکتے ًًًًًًًً۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعت اہل سنت پاکستان ودیگر دینی جماعتوں کے رہنمائوں و کارکنان کی جانب سے ہالینڈ کے ملعون شخص گیرٹ وولٹرز کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا ۔#