ایران کی گیس پیداوار دوگنا ہوگئی

ہفتہ 1 ستمبر 2018 11:06

ایران کی گیس پیداوار دوگنا ہوگئی
تہران ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2018ء) ایران کے توانائی زون جنوبی پارس میں گیس کی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ پانچ سال کے مقابلے میں اس وقت جنوبی پارس سے گیس کی پیداوار دوگنی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی 2013ء میں پارس گیس فیلڈ کی پیداور کی گنجائش 282 مکعب میٹر یومیہ تھی جبکہ روان سال اس کی گنجائش روزانہ 570 ملین میٹر کیوبک گیس تک پہنچ گئی ہے۔

ایرانی وزارت پٹرولیم کے فیصلے کے تحت 2013ء میں اس گیس فیلڈ کی5 فیزوں(12، 15، 16، 17،18 ) کے ترقیاتی منصوبے پر کام شروع ہوچکا ہے اور آئندہ 6 مہینوں تک 12، 14، 22 اور 24 کے فیزوں کا کام آغاز ہو جائے گا.۔جنوبی پارس ایک خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جو ایران کے جنوب مشرقی صوبے بوشہر اور خلیج فارس کے قریب واقع ہے اور دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ میں شمار ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :