گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول متعارف کروا دیا

بدھ 5 ستمبر 2018 13:39

گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے نیا آرٹیفیشل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2018ء) گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کروا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے یہ قدم برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کے پر زور مطالبے کے بعد اٹھایا ۔رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹول انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی نشاندہی کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ فری ٹول تصاویر کی شناخت کرتا ہے جو ویب سائٹ موڈریٹرز کو بچوں سے متعلق بیہودہ مواد فوری ہٹانے میں مدد دیگا ،ْیہ ٹول این جی اوز اور گوگل کی پارٹنر کمپنیوں کو دستیاب ہوگا۔اس سے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول جیسے کہ مائیکروسوفٹ کا فوٹو ڈی این اے صرف پہلے سے نشاندہی کی گئی تصاویر پکڑ سکتا تھا تاہم اب اس نئے ٹول کی مدد سے نئی اًپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی فوری روکا جاسکے گا۔اگرچہ گوگل کے اس نئے ٹول کی نشاندہی کی صورت میں کسی انسان کی جانب سے اس کی تصدیق ضروری ہوگی، تاہم یہ ٹول صرف متعلقہ مواد ہی ریویو کیلئے پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :