عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی سائیکلسٹس کی تیاریاں

جمعرات 6 ستمبر 2018 19:42

عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی سائیکلسٹس کی تیاریاں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 ستمبر2018ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل سائیکلسٹس کا عالمی روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فی-ڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں 4 سائیکلسٹس حصہ لے رہے ہیں جن میں عزت اللہ، ارسلان انجم، نجیب اللہ اور حمزہ اللہ شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو کوچز ہارون اور سردار نزاکت تربیت دے رہے ہیں۔ فیڈریشن نے ایونٹ کیلئے چار سائیکلسٹس کو شارٹ لسٹ کیا ہے تاہم چیمپئن شپ کیلئے حتمی دو سائیکلسٹس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ رواں ماہ 20 سے 30 ستمبر تک آسٹریا میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :