ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن کل منا یا جائے گا

جمعہ 7 ستمبر 2018 15:50

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 ستمبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن کل ہفتہ کو منا یا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدکسی بھی ناگہانی صورتحال اور حادثات کی شکل میں ابتدائی طبی امداد کے ذریعے انسانی زندگی بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فرسٹ ایڈ کے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں محکمہ صحت اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں،ریسکیو اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں حادثات کی صورت میںابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت کے ساتھ ساتھ اس کی اہمیت پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔

عالمی اداروں ریڈ کراس اور ہلال احمر کی دنیا بھر میں سو کے قریب تنظیموں نے دنیا بھر میں پہلی مرتبہ سال2000ء میں ورلڈ فرسٹ ایڈ ڈے متعارف کروایا۔

متعلقہ عنوان :