تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ہزارہ ڈویژن کے ارکان کی ملاقات

اتوار 9 ستمبر 2018 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سے ہزارہ ڈویژن کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس میں خیبر پختونخوا کی کارکردگی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جانگیر ترین سے ہزارہ ڈویژن کے امکان اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی ، ارکان قومی اسمبلی صالح محمد خان اور علی خان جدون بھی شریک تھے۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی کارکردگی سمیت سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا