گورنمنٹ ہائی اسکول اوباڑو میں معذور افراد کے لیے ویئل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
پیر 10 ستمبر 2018 16:14
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے شہر اوباڑو میں اپنا سہارا ویلفیئر سوسائٹی اور پاکستان ویل چیئر کرکٹ کی جانب سے خصوصی افراد کا ویئل چیئر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ٹورنامنٹ کا افتتاح مقامی کونسلروں چوہدری محمد اسلم آرائیں شاہد حسین سومرو زاہد دایو نے کیا اس ٹورنامنٹ میں رحیم یار خان گھوٹکی اور خیرپور کی ٹیموں نے حصہ لیا ٹورنامنٹ کا فائنل خیر پور اور گھوٹکی کے مابین کھیلا گیا فائنل میں گھوٹکی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر خیرپور ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی خیرپور کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 74 رنس بنائے جواب میں گھوٹکی کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر اپنا حدف حاصل کر لیا گھوٹکی کی ٹیم کی قیادت پاکستان ویئل چیئر انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے وائس کپتان ساجد علی عباسی کر رہے تھے آخر میں مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے ایم پی اے سردار شہر یار خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور اپنے خطاب میں کہا کہ میں آپ لوگوں کے لئے کرکٹ گرونڈ کے لئے سندھ اسمبلی میں آواز اٹھاوںگا اس موقع پر اپنا سہارا ویلفیئر سوسائٹی کے رہنما در محمد بگٹی اور ساجد علی عباسی نے کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے آنے والوں مہمانوں کا استقبال کیا
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.