اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار

نوے سے زائد ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیاں،عملی اقدامات کا مطالبہ

پیر 10 ستمبر 2018 16:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کی میزبانی میں ہونے والی بنکاک ماحولیاتی کانفرنس تعطل کا شکار ہو گئی۔ اس صورت حال پردنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ نوے سے زائد ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انتظام کیا گیا۔ ان میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زمین کے تبدیل ہوتے ماحول کے لیے عملی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی چھ روزہ کانفرنس بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی ہے۔ اس صورت حال پردنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ نوے سے زائد ممالک میں تقریباً ایک ہزار احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کا انتظام کیا گیا۔ ان میں حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ زمین کے تبدیل ہوتے ماحول کے لیے عملی اقدامات کریں۔ ہزار ہا مظاہرین نے پیرس امن ڈیل پر عمل پیرا ہونے کا بھی مطالبہ کیا۔ کلائمیٹ چینج پر اقوام متحدہ کی اگلی کانفرنس پولینڈ میں دو دسمبر سے شروع ہو گی

متعلقہ عنوان :