محرم الحرام کے دوران ماتمی جلوسوں اور مجالس عزاء اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی انتظامات پر رضاکاروں کو تربیت دی گئی

پیر 10 ستمبر 2018 23:55

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2018ء) محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا اور امام بارگاہوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کو رضاکاروں کو جامع تلاشی اور دیگر امور کے حوالے سے تربیت دی گئی اور جامع تلاشی کے حوالے مشق کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیشہ نظر محرم الحرام کے دوران تمام جلوسوں میں شرکت کرنے والے زائرین اور برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں کی بہتر نگرانی و سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے حوالے سے رضاکاروں کو عملی چیکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی ،انچارج ڈی آئی بی کی جانب سے تمام رضاکاروں و اسکاؤٹس کو جلوسوں کے دوران زائرین چیکنگ کے متعلق تربیتی ٹریننگ دی گئی،رضاکارانٹری پوائنٹس ڈیوٹی کے دوران کسی بہی مشتبہ افراد چیز کے تلاشی لیتے وقت کس طرح کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مشکوک افراد کی نشاندہی کے حوالے سے مکمل تربیت دی گئی، رضاکار مکمل جامعہ تلاشی کے بعد زائرین کو داخلے کی اجازت دیں گے، رضاکار مشکوک مشتبہ افراد پہ کڑی نظر رکہیں گیں اگرچہ موجود کسی مشتبہ چیز کیلیے فوری پولیس کو اطلاع کریں گیں یہ دیے گئے نمبرز پر اطلاع دیں گے ،خودکش حملہ آور کی نشاندہی اور فوراً اطلاع کے متعلق رضاکاروًں کو عملی تربیت دی گئی،رضاکار دیئے گئے کارڈ آویزاں کرینگے۔