میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کے 39 ویں اجلاس کا انعقاد

منگل 11 ستمبر 2018 20:46

میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کے 39 ویں اجلاس کا انعقاد
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2018ء) میزان بینک کے شریعہ سپروائزری بورڈ کی 39 واں بورڈ اجلاس جسٹس (ر) تقی عثمانی کی سربراہی میں دارالعلوم کورنگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں شریعہ بورڈ کے ممبر شیخ عصام ایم اسحاق ،ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی، میزان بینک صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شریعہ بورڈ نے صارفین کیلئے فن ٹیک پر مبنی حل کے استعمال کیلئے میزان بینک کی تجاویز کا جائزہ لیا اور اسلامک فن ٹیک کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم تیار کرنے کیلئے ہدایات فراہم کیں۔ شریعہ بور ڈ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت ہونے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات فراہم کیں۔ شریعہ بورڈ نے بینک کی جانب سے جاری کردہ پہلی شریعہ کمپلائنٹ tier1 سکوک کی سبسکریشن پر ملنے والے رسپانس پر مسرت کا اظہار بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :