سعودی عرب میں گوگل کی آن لائن روزگار اسکیم

بدھ 12 ستمبر 2018 11:59

سعودی عرب میں گوگل کی آن لائن روزگار اسکیم
جدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) سعودی عرب میں گوگل کمپنی نے آن لائن روزگار اسکیم متعارف کرادی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گوگل کمپنی کی جانب سے شروع کی جانے والی آن لائن روزگار اسکیم کی بدولت ملازمت کے خواہشمند افراد مقامی اور علاقائی روزگار اور ملازمتیں تلاش کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس روزگار سکیم کے تحت بے روزگار نوجوان 15عرب ممالک میں آن لائن ملازمتیں تلاش کرسکیں گے۔