ایبٹ آباد ، ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے سہولیات کی عدم دستیابی پر 6 پرائیویٹ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز سیل کردیئے

بدھ 12 ستمبر 2018 15:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2018ء) ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی اور محکمہ صحت نے ضروری سہولیات کی عدم دستیابی پر ایبٹ آباد کے چھ بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹر کو سیل کردیا۔ ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام ہسپتالوں کو فوری طور پر آئی سی یو اور بلڈ بنک بنانے کی ہدایات جاری کر دیں، آئی سی یو اور بلڈ بنک بنائے بغیر آپریشن تھیٹر نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور صوبائی حکومت کی ہدایات پر ایبٹ آباد کے تمام ہسپتالوں کا معائنہ کیا گیا۔ شہر کے تمام بڑے ہسپتالوں میں آپریشن کے دوران کسی بھی پچیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے آئی سی یو اور بلڈ بنک سمیت دیگر سہولیات موجود نہیں تھیں، سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث ایبٹ آباد کے 6 ہسپتالوں مشرف ہسپتال، شفاء ہسپتال، سٹی ہسپتال، اورش ہسپتال اور السید ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز سیل کر دیئے گئے ہیں۔