مرد اپنی بیویوں کی جوتوں سے خاطر کریں: مصری میڈیا پرسن کا مطالبہ

منی ابو شنب کے سخت موقف پر مصری خواتین کی شدید تنقید ،سوشل میڈیا پر غم و غصے کا اظہار

جمعہ 14 ستمبر 2018 15:00

مرد اپنی بیویوں کی جوتوں سے خاطر کریں: مصری میڈیا پرسن کا مطالبہ
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) مصر میں خاتون میڈیا پرسن منی ابو شنب کی جانب سے چند روز قبل سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان نے بڑے تنازع اور شدید غم وغصّے کی لہر کو جنم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق منی نے فیس بک پر اپنے پیج پر پوسٹ کی گئی وڈیو میں مردوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بیویوں کو ادب سکھانے کے واسطے جوتوں سے اٴْن کی پٹائی کریں۔

(جاری ہے)

منی کا کہنا تھا کہ اگر بیویاں شوہروں کے حقوق کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں تو مردوں کو چاہیے کہ اٴْن کے سروں پر جوتے برسائیں۔ منٴْی کی اس وڈیو کو اٴْن کے لاکھوں فالوورز نے دیکھا جس کے آخر میں مصری میڈیا پرسن نے باور کرایا کہ اٴْن کی یہ بات شریعت کے مطابق ہے۔منی ابو شنب کے اس موقف کو مصری خواتین کی جانب سے وسیع پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس پر شدید غم و غصے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔ تاہم منی کا کہنا تھا کہ وہ اس نکتہ چینی پر دھیان نہیں دیتیں اور وہ جن آراء کو مناسب سمجھتی ہیں اٴْن کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :