پی ایچ ایف کے موجودہ دور میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہی ،شہباز سینئر

جمعہ 14 ستمبر 2018 20:44

پی ایچ ایف کے موجودہ دور میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری ..
لاہور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ پی ایچ ایف ایک قابل عزت قومی آرگنائزیشن ہے جس نے وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق پاکستان ہاکی کو درست ٹریک پر رکھا ہے ،اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قومی ہاکی ٹیم کی تیاریوں کیلئے ڈچ کوچ اورتجربہ کار آسٹریلین فزیکل ٹرینر کی خدمات حاصل کی گئیں،پی ایچ ایف کے موجودہ دور میں قومی ہاکی ٹیم کی پرفارمنس میں مسلسل بہتری آئی ہے لیکن حسد کرنے والے چند عناصر قومی ہاکی ٹیم کی بہتری سے خوش نہیں ہیں اور انہوں نے عوام میں سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے سوشل میڈیاپر غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سہارا لیا جس سے قومی کھیل ہاکی کی بدنامی ہوئی ،انہوں نے کہاکہ پی ایچ ایف ایسے عناصر سے بالکل بلیک میل نہیں ہوگی اور جلد ہی ان عناصر کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے گا،شہباز سینئر نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے لوگ جن پر پی ایچ ایف نے اعتماد کیا وہ ہاکی کے کھیل کی پروموشن میں سب سے زیادہ رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ڈومیسٹک ہاکی کو بحال کرنے کیلئے باصلاحیت کوچز کی تقرری کا پلان ہیں تاکہ قومی ہاکی ٹیم کو ٹ با صلاحیت کھلاڑی مل سکیں،واضح رہے کہ پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید عالم کو پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس پر نوید عالم نے پی ایچ ایف کے عہدیداران کیخلاف پریس کانفرنس کی ،اس پریس کانفرنس کے جواب میں شہباز سینئر نے نوید عالم کا نام لئے بغیر اپنا بیان میڈیا کو جاری کیا ۔

متعلقہ عنوان :