بال ٹمپرنگ کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں پر نسل پرستی کا الزام لگ گیا
ذیشان مہتاب ہفتہ 15 ستمبر 2018 14:48
(جاری ہے)
عالمی شہرت یافتہ سپنرمعین علی کا کہنا ہے کہ کارڈف ٹیسٹ میں جب وہ پہلی بار میدان میں اترے توآسٹریلوی کھلاڑی نے ان کو اسامہ کہہ کر جملہ کسا۔
معین علی نے ٹیسٹ میں77رنز بنائے اور پانچ وکٹ حاصل کئے،اس میچ میںانگلینڈ نے آسٹریلیا کو169رنز سے شکست دی۔معین علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف یہ میری پہلی میچ وننگ کارکردگی تھی لیکن اس میچ میں ایک کھلاڑی کی جانب سے کسے جانے والے اس جملے نے مجھے سخت دھچکا پہنچایا۔وہ کھلاڑی کہہ رہا تھا کہ اس اسامہ کو قابو کرنا ہے۔معین علی نے تحریر کیا ہے کہ میں نے جو سنا اس سے مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا،یہ سن کر میرا چہرہ لال ہوگیا کیوں کہ کرکٹ کے میدان میں پہلی بار اس قدر غصے میں دکھائی دیا تھا یہ جملہ میری برداشت سے باہر تھا۔ معین علی کا مزیدکہنا تھا آسٹریلیا واحد حریف ٹیم ہے جسے میں ناپسند کرتا ہوں، پوراکینگرو سکواڈ ہی بد اخلاق ہے، میری ناپسندیدگی کی وجہ صرف یہ نہیں کہ وہ کرکٹ میں ہمارا پرانا دشمن ہے بلکہ آسٹریلینز حریف کھلاڑیوں کو بے عزت کرتے ہیں۔معین علی نے کہاکہ میں عام طور پر کچھ غلط ہوجانے پر لوگوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں لیکن آسٹریلوی پلیئرز کے ساتھ ایساکرنا مشکل ہے، میں پہلی بار ان کے خلاف 2015ءورلڈ کپ سے پہلے سڈنی میں کھیلا تھا، وہ ہمارے خلاف صرف سخت مزاج نہیں رہے بلکہ تقریباً گالی کلوچ کر رہے تھے، میں جتنا ان کے خلاف کھیلا اتنا ہی برا محسوس کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.