پاکستان طبی کانفرنس نے طب، طبیب کی بہبود کو مقدم رکھا ‘مقررین

ہم طب کی بہتری کی خاطر درمے ، قدمے، سخنے، تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

ہفتہ 15 ستمبر 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان طبی کانفرنس نے ہمیشہ اکابرین کے بتائے ہوئے راستوں پر چلتے ہوئے طب ، طبیب کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھا ، پاکستان طبی کانفرنس واحد پلیٹ فارم ہے جس پر شعبہ طب اور اطباء کے حقوق کی خاطر نا قابل ِ فراموش اقدامات کئے گئے جو کہ روز اول کی طرح عیاں ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان طبی کانفرنس صو بہ پنجاب کے عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ کی حلف برداری تقریب کی صدارت کر تے ہوئے مرکزی صدر پاکستان طبی کانفرنس اقبال احمد قر شی نے کیا ۔

دیگر مقررین میں پروفیسر حکیم منصور العزیز، پروفیسر وید محمد جمیل خاں، پروفیسر حکیم حافظ خور شید احمد ،پروفیسر حکیم ذو الحسنین بخاری،پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس اورپروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی شامل تھے۔

(جاری ہے)

تر جمان پاکستان طبی کانفرنس پروفیسر حکیم سید عمران فیاض اور حکیم محمد افضل میو نے تمام نو منتخب عہدیداران پاکستان طبی کانفرنس کے انتخاب پر مرکزی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

نو منتخب عہدیداران میں پروفیسر حکیم حافظ محمد یونس صدر ،حکیم اختیار نوید سینئر نائب صدر ، حکیم طارق محمود ملک نائب صدر ،حکیم کامران فرید افضلی نائب صدر دوم ،پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی جنرل سیکریٹری، حکیم اختر علی سیکرٹری ، حکیم عبدالرحمان عثمانی رابطہ سیکرٹری ، حکیم شہزاد جاوید سیکر ٹری مالیات ،طبیبہ راشدہ زبیر سیکر ٹری خواتین ،طبیبہ ماریہ منیس چیئر پر سن شعبہ خواتین شامل ہیں ۔

مرکزی صدر پاکستان طبی کانفرنس حکیم اقبال احمد قر شی نے تمام نو منتخب عہدیداران و اراکین مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس صوبہ پنجاب کو مبارک باد دیتے ہوئے اُن سے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ طب و طبیب کی بہتری کی خاطر درمے ، قدمے، سخنے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کارلا ئیں گے ۔ اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :