سعودی عرب :میاں کی جانب سے بیوی کے لیے بے پناہ محبت کا اظہار
چار سال سے گردوں کے عارضے میں مبتلا بیوی کو اپنا گُردہ عطیہ کر دیا
محمد عرفان پیر 17 ستمبر 2018 11:37
(جاری ہے)
تاہم آج سے 4 سال قبل رفعہ الشہری گُردوں کے مرض میں مبتلا ہو گئی۔
اسی دوران اُن کے ہاں بچے نے جنم لیا۔اُس کی پیدائش کے بعد رفعہ کو ہر دم یہ فکر ستانے لگی کہ اگر گردوں کا مسئلہ زیادہ پیچیدہ ہو نے کے باعث وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی تو بچے کا مستقبل کتنا تاریک ہو گا۔ وہ ممتا کے رنگوں کے بغیر کس طرح زندگی کا بھرپور لطف اُٹھا پائے گا۔ گردوں کی بیماری میں شدت آنے کے باعث ایک روز اُسے یقین ہو گیا کہ اب وہ زیادہ عرصہ زندہ نہیں رہ پائے گی۔ 30سالہ رفعہ کے خاوند کو بھی بیوی کی بیماری اور بچے کے مستقبل کی فکر کھائے جا رہی تھی۔ آخر اُس نے ایک فیصلہ کیا اور اس فیصلے کو عملی رُوپ دینے کے لیے شاہ فہد ہسپتال کے زیر انتظام اعضاء کی پیوندکاری کے مرکز سے رجوع کر کے درخواست کی کہ اُس کا ایک گُردہ بیمار بیوی کو لگا دیا جائے۔ مگر بیوی نے اپنے خاوند کا گُردہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ کہیں ایک گُردے کی کمی کے باعث خاوند کی زندگی کو خطرہ لاحق نہ ہو جائے۔ تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے اُسے یقین دلایا گیا کہ ایک گُردے کے ساتھ بھی اُس کا خاوند پہلے کی مانند صحت مند زندگی گزار سکتا ہے تو اُس نے بالآخر خاوند کی ضد کے آگے ہتھیار ڈالی دیئے۔ گُردے کی منتقلی کا آپریشن کامیاب ہونے کے بعد دونوں میاں بیوی خوشی اور لطف سے بھر پور زندگی گُزار رہے ہیں اور خاوند کے اس ایثار کو سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
-
امریکہ کا بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ
-
آسٹریلیا، امریکہ اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا ایک اور نیٹ ورک بے نقاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.