عالمی ادارہ صحت کینسر میں مبتلا یمنی مریضوں کے علاج کے لئے ایئر برج قائم کرے گا

پیر 17 ستمبر 2018 12:29

عالمی ادارہ صحت کینسر میں مبتلا یمنی مریضوں کے علاج کے لئے ایئر برج ..
صنعاء۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) اقوام متحدہ کا ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کینسر کے مرض میں مبتلا یمنی مریضوں کے علاج کے لئے ایئر برج قائم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یمن کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندے نیویو زاگریاکے کہا ہے کہ ایئر برج قائم کرنے کا مقصد گردے کی پیوندکاری، ہڈی کے گودے اورکینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں سمیت12 قسم کی جسمانی بیماریوں والے افرادکو علاج معالجے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایئربرج 6 ماہ کے آزمائشی دورانیے کے لئے کام کرے گا،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان مریضوں کو علاج کے کہاں بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر برج آخری امیدوں میں ایک ہے اوراس پرواز میں 80 فیصد مریض عورتیں اور بچے ہیں۔واضح رہے کہ 2 کروڑ 20 لاکھ یمنی شہریوں کوکسی نا کسی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :