صوبائی وزیر صحت کا رات گئے مردان میڈیکل کپلیکس کا اچانک دورہ

مریضوں کی شکایات سنیں ‘ نو جوان اور کمسن بچے کی ہلاکت کے واقعے پر تین دن میں رپورٹ طلب

پیر 17 ستمبر 2018 12:55

صوبائی وزیر صحت کا رات گئے مردان میڈیکل کپلیکس کا اچانک دورہ
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی رات گئے مردان میڈیکل کپلیکس کا اچانک دورہ کیا اور وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنے کے دوران کے ُ ہسپتال میں داخل مریضوں کی خیریت دریافت کی اور انھیں لاحق شکایات سنیں‘ وزیرصحت نے شکایات کے ازالے کی ہدایت کی اورڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے نو جوان اور کمسن بچے کی ہلاکت کے واقعے پر تین دن میں رپورٹ بھی طلب کی اس موقعے پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر صحت نے کہا کہ حکومت ہسپتالوں میں عوام کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیگی ‘ انھوں نے کہا کہ بہت جلد تمام سرکاری ہسپتالوں میں کمپلینٹ سیل قائم کئے جائیں گے جن کی نگرانی وہ خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :