15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم اکتوبر کو ہو گی

پیر 17 ستمبر 2018 15:40

15ہزار روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ انداز ی یکم اکتوبر کو ہو گی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2018ء) قومی بچتوں کے فروغ کیلئے سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم اکتوبر بروزپیر کومنعقد ہو گی جو رواں سال کی 25 ویں جبکہ مجموعی طور پر76ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزفیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1الاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں قرعہ اندازی صبح 10بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور کی عمارت میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔