نازیہ حسن کے سابق شوہر کو ان کی زندگی پر فلم بنانے کا کوئی حق نہیں ،ْبھائی ذوہیب حسن
نازیہ اور ان کے بھائی ذوہیب حسن کا مشہور زمانہ میوزک البم ڈسکو دیوانے 1981 میں ریلیز ہوا تھا ،ْرپورٹ
پیر 17 ستمبر 2018 16:28
(جاری ہے)
پاکستان میں پاپ میوزک کی ملکہ کہلائی جانے والی نازیہ حسن کی شادی 30 مارچ 1995 کو بزنس مین مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی تاہم یہ شادی چل نہ سکی اور نازیہ کے دنیا سے رخصت ہونے سے 10 دن قبل دونوں میں طلاق ہوگئی ،ْ 13 اگست 2000 کو محض 35 سال کی عمر میں نازیہ حسن کینسر کے مرض میں مبتلا ہو کر لندن کے ہسپتال میں دورانِ علاج خالق حقیقی سے جاملی تھیں ،ْمرحوم گلوگارہ کے بھائی ذوہیب حسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ نازیہ کے سابق شوہر ان کی زندگی پر فلم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جس میں وہ اپنے آپ کو پیش کرسکیں اور نازیہ حسن کے نام اور شہرت کو استعمال کرتے ہوئے منافع کماسکیں۔
ذوہیب حسن نے مزید لکھا کہ اس شخص (نازیہ حسن کے سابق شوہر) کی معاونت کرنے والے پر ہمارے خاندان کی جانب سے قانونی مقدمہ کیا جائے گا، کیوں کہ انہیں ایسا کرنے کا کوئی قانونی اختیار نہیں ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
آئٹم سانگ نہ ہو پھربھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
-
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی کامیڈی فلم ’’جولی ایل ایل بی 3‘‘ کی شوٹنگ شروع
-
شو میں شرکت کی آفر ٹھکرانے پر آفتاب اقبال نے کمرہ میں لاک کر دیا،شفاعت علی
-
احمد علی بٹ کی سیریز 'ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار' پر سخت تنقید
-
نسیم شاہ کو بولر کا ہیش ٹیگ دوں گی، بھارتی ماڈل اروشی روٹیلا
-
شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کی تفصیلات شیئرکردیں
-
ہیرا منڈی سیریزپرپاکستان سے ڈھیروں پیارملا ہے: سنجے لیلا بھنسالی
-
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ اچانک ہسپتال داخل
-
عاطف اسلم ملیالم فلموں میں انٹری دینے کیلئے تیار،ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شین نگم کی تصدیق
-
دومرتبہ آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارکوجنسی ہراسانی کے ایک اورالزام کا سامنا
-
شاہ رخ خان کا اپنی نئی فلم کی شوٹنگ جون میں شروع کرنے کااعلان
-
یکطرفہ محبت خوبصورت ہے اور سکون دیتی ہے،خوشحال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.