پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت
پیر 17 ستمبر 2018 23:50
(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کار کر دگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر اے ڈی سی ریونیوعمرجاوید،اے ڈی سی جنرل غلام یٰسین،اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ عظیم ربانی،ڈپٹی ڈائر یکٹر سو شل ویلفیئر رائے اختر اظہر ،ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن اور دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ناجائز منافع خوری کو روکنا عوام کی بھلا ئی کاکام ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو جب بھی انتظامیہ اور پولیس کی مدد درکار ہو گی تو فوراًمہیا کی جائے گی۔پرائس کنٹرول سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کا اختیار ،اس کی اپیل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوکی عدالت میں ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے آپ کو جو اختیارات دیئے ہیں ،استعمال کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ہر 15دن کے بعد تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا۔جس کی کارکردگی ٹھیک نہ ہو گی اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 15روز میں ایک لاکھ 96ہزار3سو روپے جر ما نہ اور39ایف آئی آرگراں فروشوں کے خلاف درج کروائی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.