اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشنز دینے پر سی ڈی اے نے آئیسکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

منگل 18 ستمبر 2018 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ہائی کورٹ پابندی کے باوجود اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کو بجلی کے کنکشنز دینے پر سی ڈی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئیسکو کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی، آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو، جنرل منیجر اور ڈائریکٹر آپریشنز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے اورہائی کورٹ نے تین افسران سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ،ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سی ڈی اے کی درخواست پر سماعت کی، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی شامل تھے۔