سعودی عرب کے صوبہ جازان میں ہیضہ کاپہلا واقعہ،

متاثرہ شخص کو طبی امداد دی گئی

منگل 18 ستمبر 2018 13:34

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے ساتھ ملحق صوبے جازان میں ہیضے کے ایک مریض کو طبی امداد دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا کہ یہ مریض غیرسعودی ہے جسے جازان کے ایک ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں کہ آیا اس مریض اور یمن میں ہیضے کی وبا کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ آیا اس کیس کا گزشتہ ماہ حج کے موقع پر سعودی عرب کا رخ کرنے والے قریب دو ملین افراد سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :