500روپے میں فضائی سفر ممکن

منگل 18 ستمبر 2018 13:51

500روپے میں فضائی سفر ممکن
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) بھارت میں فضائی سفر کرنا بس اور ٹرین کے مقابلے میں سستا ہوگیا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ایئر ایشیا نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس رعایتی پیشکش کے تحت بھارت کی21 مقامات پر سفرکرنے کے لئے ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایئر لائنزنے کہا کہ مسافر یکطرفہ سفر کے لئے ٹکٹ صرف 500روپے میں بک کرا سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر مقامات پر سفر کرنے کیلئے 500 روپے کے ساتھ 1000اور 1500روپے میں بھی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔یہ رعایتی پیشکش17 ستمبر سے 23 ستمبرتک دی جاری رہی ہے جو ایئر لائنز کی تمام پروازوں پر نافذ العمل ہوگی۔ ٹکٹ بک کرنے کے بعد اس کی میعاد 17ستمبر سے 30نومبر تک ہوگی۔

متعلقہ عنوان :