ایران، بس اور آئل ٹینکر میں تصادم میں19افرادہلاک

منگل 18 ستمبر 2018 14:51

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) ایران میں بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں19افرادہلاک ہوگئے ۔ ایران کے مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی رات یہ حادثہ دارلحکومت تہران سے 200 کلومیٹر کی فاصلے پر کاشان اور ناتنز کے درمیان موٹروے پر پیش آیا،جہاں دونوں گاڑیوں کو آگ نے اپنی لیپٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس کمانڈر جنرل محمد حسین حمیدی نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ٹینکر نے اپنے راستے سے ہٹنے کے بعد بس کو ٹکر ماری جس دھماکہ اور آگ لگنے سے 19افراد ہلاک موقع پر ہلاک ہوگئے۔ فائر فائٹر اور ریسکیو عملے نے موقع پرپہنچ کرزخمیوںکو مقامی ہسپتال میں منتقل کیا ۔ ایران کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں سڑک کے حادثات میں اموات کی شرح زیادہ ہے ۔وزارت صحت کیعہدیداروں کے مطابق ایرانی سال کے مطابق سڑک کے حادثات میں16,300 افراد ہلاک جبکہ 336,000 زخمی ہوئے ہیں۔